سپریم کورٹ اپریل میں عالمی جوڈیشل کانفرنس منعقد کریگی
بھارت،کینیڈا،آسٹریلیا،امریکا ودیگرممالک کے ججوں اورماہرین کومدعوکیاجائیگا.
سپریم کورٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس اس سال اپریل میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس کے انعقادکو حتمی شکل دینے کیلیے جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس ناصر الملک،جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس انور ظہیر جمالی پرمشتمل4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، کانفرنس کے موضوعات،طریقہ کار اور مہمانوںکی فہرست کو حتمی شکل دیے جانے کے بعدکمیٹی حتمی تاریخ کا فیصلہ رے گی۔ مستند ذرائع کے مطابق کانفرنس میںبھارت،کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دولت مشترکہ کے تمام اہم ممالک اور امریکا کے چیف جسٹس صاحبان کے علاوہ ماہرین قانون اورمعروف وکلا کو مدعوکیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے زیراہتمام انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے انعقادکی روایت موجودہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ڈالی ہے اور 2006میں پہلی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فرانس کے چیف جسٹس کے علاوہ بھارت،افغانستان ،جنوبی افریقہ اور ترکی کی سپریم کورٹ کے ججوں نے شرکت کی تھی۔ کانفرنس کے افتتاحی تقریب کی صدارت اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز اور اختتامی تقریب کی سابق صدر پرویز مشرف نے کی تھی۔