آپریشن رد الفساد سے تمام فسادیوں کا خاتمہ کریں گے سربراہ پاک فوج

مردم شماری اہم قومی سرگرمی ہے جس کے لیے پاک فوج مکمل تعاون فراہم کرے گی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

مردم شماری اہم قومی سرگرمی ہے جس کے لیے پاک فوج مکمل تعاون فراہم کرے گی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد سے تمام فسادیوں کا خاتمہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں فوج کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں فوجی دستوں کی تربیتی مشق کا بھی جائزہ لیا اور مردم شماری سپورٹ پلان سے متعلق فوجیوں کی تربیت کا معائنہ کیا۔




آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے فوجی دستوں کے روایتی اور غیر روایتی آپریشنز کے شاندار تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنے حربی تجربے کی بدولت پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں جب کہ آپریشن رد الفساد سے تمام فسادیوں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری اہم قومی سرگرمی ہے جس کے لیے پاک فوج مکمل تعاون فراہم کرے گی۔



Load Next Story