لاہور دوبارہ ڈراموں کی ریکارڈنگ کا مرکز بن گیا
کینال ویو اورماڈل ٹاؤن سمیت دیگرمقامات پر 15سے زائد ڈراموں کی شوٹنگز جاری
فن وثقافت میں منفرد مقام رکھنے والا تاریخی شہر لاہورایک مرتبہ پھرٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ کے لیے بہترین مقام بن گیا۔
لاہورمیں اس وقت ایک نہیں، 2 نہیں بلکہ 15 سے زائد ڈراموں کی شوٹنگز جاری ہیں، جن میں حصہ لینے کے لیے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اوردیگرشہروں کے فنکاریہاں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں کینال ویو، ڈیفنس، بیدیاں، مزنگ، ماڈل ٹاؤن سمیت دیگرمقامات پردن رات ڈراموں کی شوٹنگز جاری ہیں۔
دوسری جانب رہائشی علاقوں میں ہونے والی شوٹنگز میں حصہ لینے والے فنکاروں کے چاہنے والے ان کی ایک جھلک دیکھنے اوران کے ساتھ سیلفی بنوانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے ہیں، جب کہ فنکاروں کوجن مقامی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ٹھرایا گیاہے، وہاں بھی ان کے ملنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
اس سلسلے میں ٹی وی سے وابستہ سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ لاہورہمیشہ سے ہی فن وثقافت کا گہوارا رہا ہے۔