چیرمین سینیٹ اجلاس میں حکومتی وزراء کی عدم حاضری پر برہم
چیرمین سینیٹ نے احتجاجاً اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا
چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی وزراء کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اجلاس ملتوی کر دیا۔
چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حکومت ایوان بالا چلانے پر سنجیدہ نہیں۔ چیرمین سینیٹ نے حکومتی رکن شیخ آفتاب سے اس حوالے جواب طلب کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وزراء مجھے فائلیں بھجوا دیتے ہیں اور میں پڑھ دیتا ہوں، ان فائلوں میں کیا ہے یہ وزراء ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے ڈپٹی چیرمین کا دورہ امریکا منسوخ کردیا
سییٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما کیس میں وزراء باقاعدگی سے سپریم کورٹ میں حاضری دیتے رہے ہیں لیکن سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرتے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں وزراء کی ایوان میں حاضری یقینی ہو گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ وفاقی وزرا کے ایوان میں نہ آنے پر چیرمین سینیٹ برہم
سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں روزانہ 4 کروڑ گیلن سیوریج پھینکا جا رہا ہے، سلسلہ نہ رکا تو خطرہ ہے کہ باہر کے بحری جہاز آنے سے انکار کردیں گے۔ چیرمین سینیٹ نے وزراء کی ایوان میں عدم شرکت پر احتجاجاً سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔