ڈاکٹر طاہر القادری نے آئینی اصلاحات کے لئے تھنک ٹینک تشکیل دے دیا

تھنک ٹینک نگران سیٹ اپ اور انتخابات میں آئین کی دفعہ 62،63 پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع پلان پیش کرے گا۔

طاہر القادری تھنک ٹینک کی تشکیل کا باضابطہ اعلان کل کریں گے. فوٹو: فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئینی اصلاحات اور انتخابی شرائط پر عملدرآمد کے جامع حل کے لئے تھنک ٹینک تشکیل دے دیا۔



ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے تشکیل کردہ تھنک ٹینک میں ایس ایم ظفر، اکرم ذکی اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد سمیت کئی آئینی اور قانونی ماہرین شامل ہیں۔ تھنک ٹینک نگران سیٹ اپ اور انتخابات میں آئین کی دفعہ 62،63 پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع پلان پیش کرے گا۔، تھنک ٹینک کی تشکیل کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ طاہر القادری ملک میں انتخابی اصلاحات کے لئے 13 جنوری سے لانگ مارچ کا آغاز کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کے لئے آئین میں ترامیم کی ضرورت نہیں۔


Recommended Stories

Load Next Story