پی ایس ایل فائنل کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 5 نئے غیرملکی کھلاڑی شامل
متبادل کھلاڑیوں میں انعام الحق، مورنی وین وائک، شان اپروین،الٹن چیم گمبورا اور ریاد ایمریت شامل ہیں
پاکستان سپر لیگ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 5 غیر ملکیوں سمیت 6 متبادل کھلاڑی شامل کرلئےہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری معرکے تک سب سے پہلے رسائی حاصل کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل کے لئے 5 غیرملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے ہیں جب کہ عمرگل کی جگہ اعزاز چیمہ کا نام بھی دے دیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فائنل میں ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکہ لگانے کے لیے تیار
متبادل کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے انعام الحق، جنوبی افریقا کے مورنی وین وائک، زمبابوے کے شان اپروین اور الٹن چیم گمبورا اور ویسٹ انڈیز کے ریاد ایمریت شامل ہیں جب کہ فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ اعزازچیمہ کو منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے قواعد و ضوابط کے تحت کوئی بھی ٹیم صرف 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرسکتی ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب فائنل میچ کے لئے فائنل کئے گئے 5 ناموں میں سے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم لاہور پہنچ گئی