تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں خودکش حملوں کے منصوبے کا انکشاف
لانگ مارچ پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی غازی فدائی فورس نامی تنظیم نے کی ہے، خفیہ رپورٹ
تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔
خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی غازی فدائی فورس نامی تنظیم نے کی ہے۔ اس سلسلے میں یار بخت، احمد اور عالم خان نامی 3 نوجوان بمباروں کو تیار کیا گیا ہے جو اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر لانگ مارچ میں دہشت گردی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی لانگ مارچ کے شرکا کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کے خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم گزشتہ روز کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کو کسی بھی قسم کی دھمکی دینے کی تردید کی تھی۔