امریکی ریاست فلوریڈا میں جنگل کی آگ رہائشی علاقے تک پہنچ گئی

تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے

آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ (فوٹو: فائل)

امریکی ریاست فلوریڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوکر رہائشی علاقے تک پہنچ گئی ہے۔


مقامی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کےلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے جس میں اب تک اسے کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ اس آگ نے پچاس ایکٹر سے زیادہ رقبے کونقصان پہنچایا جس کے بعد اب یہ قریبی رہائشی علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔

آگ بجھانے والی ایک ٹیم کوششوں میں مصروف ہے جس کے عملے کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جانی نقصان سے بچنے کے لئےمتاثرہ رہائشی علاقے خالی کروا تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔
Load Next Story