ناتھن لیون کی تباہ کن بولنگ بھارتی ٹیم 189 پر ڈھیر
اسپنر نے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا
4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی اسپن بولر ناتھن لیون کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 189 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 8 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا۔ بھارت کی جانب سے لوکیش راہول 90 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کرن نائر 26، چتیشور پجارا اور اجنکیا راہانے 17,17، کپتان ویرات کوہلی 12 رنز بنا سکے۔ بھارتی ٹیم کے 6 بلے باز دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پوری بھارتی ٹیم 189 رنز بناکر پویلین واپس چلی گئی۔
ناتھن لیون نے 8 شکار کیے جبکہ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو اسیٹو اوکیف اور مچل اسٹارک ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں کسی وکٹ کے نقصان کے بغیر 40 رنز بنا لیے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 23 اور میٹ رینشا 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 333 رنز کے بڑے مارجن سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلوی اسپنر اسٹیو اوکیف نے 12 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔