چین کا دفاعی بجٹ میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

وزیراعظم لی کی چیانگ کل پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے، حکومتی ترجمان

وزیراعظم لی کی چیانگ کل پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے، حکومتی ترجمان فوٹو: فائل

چین نے رواں سال سے اپنے دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

چین کے حکومتی ترجمان فو ینگ کا کہنا ہے کہ بیجنگ رواں برس اپنے مجموعی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ 3 فیصد دفاع پر خرچ کرے گا جب کہ دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس سے قبل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم لی کی چیانگ کل پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے جب کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ آئندہ برسوں میں بھی کیا جاتا رہے گا کیوں یہ چین کی سالمیت اور استحکام کے لئے ہیں۔


حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی فوج کی توجہ دفاع اور خطے میں استحکام کے لیے فوج کی تشکیل پر مرکوز ہے، ہم پرامن طور پر مسائل کے حل کی ترویج کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ہمیں اپنی سالمیت اور مفادات کے لیے بھی صلاحیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی صلاحتیوں کے مستحکم ہونے سے خطے میں امن اور استحکام بڑھے گا اور یہ خطے کے مفاد میں ہے۔

 

 
Load Next Story