فیس بک اب خودکشی کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا
مصنوعی انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے تحت خودکشی کرنے والے شخص کے دوستوں کے پاس صارف کی جگہ اور تمام تفصیلات آجائیں گی۔
فیس بک نے آن لائن خودکشی کے بڑھتے واقعات کے بعد اس کے تدارک کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی جسے " آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی" کا نام دیا گیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے جو ایسے افراد کی نشاندہی کرے گا جو خودکشی کرنا چاہتے ہوں گے، فیس بک اپنے خودکار نظام کے تحت ایسے شخص کے دوستوں کو وارننگ سائن بھیجے کا جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دوست کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھا سکتے ہیں۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے تحت خودکشی کرنے والے شخص کے دوستوں کے پاس صارف کی جگہ اور تمام تفصیلات آجائیں گی جس کے بعد دوستوں کو ایک آپشن میسر ہوگا کہ وہ خود کشی کرنے والے شخص کو تجاویز دے سکتے ہیں یا وہ اسے باتوں میں لگا کر فوری طور پر اس کی مدد کے لئے اس مقام پر پہنچ سکتے ہیں۔
فیس بک پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا آپشن فی الحال امریکا میں آزمائشی طور پر دستیاب ہوگا جس کی کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر میں فیس بک صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔
حال ہی میں امریکا میں فیس بک لائیو کا آپشن استعمال کرتے ہوئے کئی افراد نے خودکشی کی اور خاص طور پر خودکشی کرنے والوں میں کم سن بچیاں بھی شامل ہیں جنہوں نے مسائل سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اس لئے فیس بک کی جانب سے فیس بک لائیو کے ذریعے خودکشی کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔