پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے درمیان فائنل میچ میں رنمورے مارٹنز اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق رنمورے مارٹنز اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جب کہ احسن رضا ٹی وی امپائر کی خدمات انجام دیں گے، پی ایس ایل فائنل کے چوتھے امپائر احمد شہاب اور روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل ٹاکرا ہوگا۔