ساہیوال میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سی ٹی ڈی کا انسپیکٹر شہید

پولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد گرفتار کر کے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا، سی ٹی ڈی حکام

دہشت گردوں سے اسلحہ اوردھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی: فوٹو: فائل

تھانہ فتح گڑھ کی حدود میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا انسپکٹر شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ساہیوال میں تھانہ فتح گڑھ کی حدود میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، پولیس نفری کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی انسپکٹرفدا حسین شہید اور2 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، کارروائی کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے مشکوک افراد کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Load Next Story