ویون رچرڈز اور ڈیرن سیمی کو پاکستانی نام دیدیے گئے

سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے، ریاض پیرزادہ

سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے، ریاض پیرزادہ ۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے پاکستان آنے والے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو تاحیات پاکستان کا دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے پر تمام غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابل تحسین ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : سیمی کا پی ایس ایل فائنل جیتنے پرٹیم اور انتظامیہ سمیت سرمنڈوانے کا اعلان

ریاض پیرزادہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور (گرو) سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ۔
Load Next Story