فلم فیئر نے ہندی سینما کے 100 سال مکمل ہونے پرنئی ٹرافی متعارف کرادی

نئی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی مہمان خصوصی ایشوریہ رائے بچن تھیں، جنہیں یہ ٹرافی تحفے میں دی گئی

فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب 20 جنوری 2013 کو منعقد کی جائے گی۔ فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر نے ہندی سینما کے 100 سال پورے ہونے کی خوشی میں سیاہ رنگ کی نئی ٹرافی متعارف کرائی ہے جس کے نچلے حصے پر سونے کا پانی پھراہواہے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کی مہمان خصوصی ایشوریا رائے بچن تھیں جنہوں نے ٹرافی پر سے پردہ ہٹا کر سب کو ٹرافی دکھائی اور اس کے بعد انہیں وہ ٹرافی تحفے میں دی گئی۔


اس موقع پرایشوریا رائے نے کہا کہ انہیں بنا کسی ایوارڈ کی نامزدگی کے یہ ٹرافی دی گئی ہے اور وہ اسے پا کر کافی خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پہلا فلم فیئر ایوارڈ فلم "ہم دل دے چکے صنم" پر دیا گیا تھا جسے پا کر انہیں بے انتہا خوشی محسوس ہوئی تھی جس کا اظہارلفظوں میں کرنا مشکل ہے۔

ایشوریا کا کہنا تھا کہ فلم فیئر ایوارڈ ان کے لئے آسکر کا درجہ رکھتا ہے۔ فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب 20 جنوری 2013 کو منعقد کی جائے گی۔
Load Next Story