دورہ ویسٹ انڈیزمیں پاکستانی ٹیم 2 کی بجائے 4 ٹی 20 میچز کھیلے گی
ٹی 20 سیریز کے بعد تین ایک روزہ اور پھر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان ٹیم سے 2 کی بجائے 4 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعلان کردیا۔
ابتدائی طور پر دو میچز طے ہوئے تھے لیکن کیریبیئن بورڈ نے اس میں مزید 2 مختصر فارمیٹ کے میچز کا اضافہ کردیا، سیریز کی شروعات 26مارچ کو بارباڈوس میں ہو گی، باقی میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں 30 مارچ، یکم اور 2 اپریل کوشیڈول کیے گئے ہیں۔ ٹی 20 سیریز کے بعد تین ایک روزہ اور پھر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں ویسٹ انڈین بورڈ نے پاکستان کو امریکی شہر فلوریڈا میں دو ٹی20 میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین سے پاکستان آکر دو میچز کھیلنے کی شرط رکھ دی تھی، تاہم فیکا کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے سبب ویسٹ انڈین بورڈ نے دورہ پاکستان کی تجویز مسترد کردی تھی۔