مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں، کشمیری میڈیا سروس

بھارتی فوج سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں، کشمیری میڈیا سروس فوٹو : فائل

KARACHI:
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں کارروائی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید


قابض فوج نے ضلع پلواما کےعلاقے ہفو نازنین پورہ میں کارروائی کے دوران متعدد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف آزادی کے نعرے لگائے جب کہ احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

واضح رہے کہ قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد کشمیری اپنی بینائی کھوبیٹھے ہیں۔
Load Next Story