پی ایس ایل کے فائنل نے رشی کپور کو بھی بیتاب کردیا
بھارت میں پاکستانی چینلز پرپابندی کی وجہ سےمیچ نہیں دیکھ سکتا تاہم امیدکرتاہوں بہترین ٹیم کامیاب ہوگی، رشی کپورکی ٹوئٹ
لاہور:
پاکستان سپر لیگ کے فائنل نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کو بھی بیتاب کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کا سحر پاکستانیوں ہی نہیں بلکہ بھارتیوں پر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے جب کہ نامور بھارتی کھلاڑیوں اور بالی ووڈ اسٹارز بھی پی ایس کے بخار میں مبتلا ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے بیتاب رہے لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی چینلز پر پابندی کے باعث میچ نہ دیکھ سکے.
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے پی ایس ایل نشر کرنے والے چینل سے متعلق معلومات حاصل کیں تاہم پابندی کے باعث میچ سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔
رشی کپور کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کیا کوئی جانتا ہے کہ کون سا چینل پی ایس ایل نشر کررہا ہے؟ جب کہ اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں کہا پی ایس ایل کی ٹیلی کاسٹ سے متعلق معلومات کی فراہمی کا شکریہ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں پابندی کی وجہ سے میچ نہیں دیکھ سکتا تاہم امید کرتا ہوں بہترین ٹیم کامیاب ہوگی۔
دوسری جانب اداکار کی جانب سے پاکستان سپر لیگ دیکھنے کی خواہش کے اظہارپر انہیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ بعض نے انہیں تمسخر کا نشانہ بھی بنایا تاہم پاکستانی مداحوں کی جانب سے لیجنڈری اداکار کے جذبے کو سراہا جارہا ہے۔