قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کامران اکمل اور احمد شہزاد کو طلب کیے جانے کا امکان

سلیکٹرز نے فخرزمان، شاداب خان، آصف ذاکر،عثمان صلاح الدین،حسان خان اورعثمان خان شنواری کےناموں پربھی غور شروع کردیا ہے

سلیکٹرز نے فخرزمان، شاداب خان، آصف ذاکر،عثمان صلاح الدین،حسان خان اورعثمان خان شنواری کےناموں پربھی غور شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی پلیئرز کا 25 رکنی کیمپ 10 مارچ سے لاہور میں شروع ہو گا جس میں پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران اکمل، احمد شہزاد کو بھی کیمپ میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر نے چیئرمین بورڈ کو منتخب کھلاڑیوں کی فہرست دے دی ہے۔ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران اکمل، احمد شہزاد کو بھی کیمپ میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ سلیکٹرز نے فخر زمان، شاداب خان، آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، حسان خان اور عثمان خان شنواری کے ناموں پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : دورہ ویسٹ انڈیزکے لئے مصباح ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل سے قبل لاہور پہنچ گئے تھے، وہ تربیتی کیمپ کے دوران نئے چیلنج کیلیے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ پاکستان ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز اس لحاظ سے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی یا ناکامی گرین شرٹس کے براہ راست ورلڈ کپ 2019ءکیلیے کوالیفائی کرنے پر اثر انداز ہو گی۔
Load Next Story