چھاچھرو کے گائوں میں کڑوا پانی پینے سے درجنوں افراد بیمار
فلورائیڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین پیٹ اور جوڑوں کی بیماریوں میں مبتلا
چھاچھرو کے گائوں سموں رند میں زیر زمین کڑوا پانی استعمال کرنے سے 50 سے زائد افراد بیمار ، گائوں کے رہائشیوں کا کشمیر چوک مٹھی پر احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال کیلیے کیمپ قائم ۔
تفصیلات کے مطابق چھاچرو کے گائوں سموں رند میں زیر زمین کڑوا پانی استعمال کرنے سے گائوں میں سیکڑوں لوگ پیٹ، جوڑوں کے درد کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس وقت 50 سے زائد مرد و خواتین بستروں پر پڑے چلنے پھرنے سے معذور ہو چکے ہیں۔ گائوں کے لوگوں نے اکبر رند ، ولی محمد ، مشتاق کی سرکردگی میں مٹھی کے کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وہاں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے بھی ہمارے گائوں کا دورہ کیا اور ہمیں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلیے اعلان کیا، مگر 2 سال گزر جانے کے باوجود حکومت نے ہمارے گائوں کو پانی مہیا نہیں کیا۔