کپل شرما کا مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

کپل شرما نے بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا

کپل شرما نے بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا، فوٹو؛ فائل

لاہور:
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے فلم ''کابل''میں نابینا شخص کا کردار ادا کرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب مشہور کامیڈی شو''دی کپل شرما شو'' کے میزبان کپل شرما نے بھی بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ہریتھک روشن کا مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ


کپل شرما نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کو اپنے پروگرام ''دی کپل شرما شو'' میں مدعو کیا جہاں نابینا کھلاڑیوں سے متاثر ہو کرانہوں نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے بات چیت کرنے کے بعد مجھے لگا کہ آنکھیں عطیہ کرنی چاہئیں کیوں کہ مرنے کے بعد آپ کی آنکھوں سے اگر کوئی یہ دنیا پھر سے دیکھ سکے تو اس سے بڑی خوشی کی اور کیا بات ہوگی اور یہی ہماری ایک کوشش کسی کی زندگی میں ڈھیرساری خوشیاں لاسکتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اعضاعطیہ کرنے کا اعلان کرنے والے بالی ووڈ اداکار

دوسری جانب کپل شرما کے آنکھیں عطیہ کرنے کے اعلان کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے اقدام پرخوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
Load Next Story