آمریت کے دور میں ملک کے حالات بد سے بدتر ہوئے وزیراعظم نوازشریف
نوے کی دہائی کے ترقیاتی کام جاری رہتے تو آج پاکستان ایشین ٹائیگرہوتا، وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آمریت کے دور میں ملک کے حالات بد سے بدتر ہوئے اور دہشت گردی کے باعث ملک کی ترقی رکی جب کہ نوے کی دہائی کے ترقیاتی کام جاری رہتے تو آج پاکستان ایشین ٹائیگرہوتا۔
کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آمریت کے دور میں ملک کے حالات بد سے بدتر ہوئے اور دہشت گردی کے باعث ملک کی ترقی رکی جس کے باعث ملک میں دہشت گردی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا جب کہ 90 کی دہائی کے ترقیاتی کام جاری رہتے تو آج پاکستان ایشین ٹائیگرہوتا، سمجھ نہیں آتی 7 سال جلاوطنی کاٹنے کے اسباب کیا تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے مگر اب پاکستان ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے اور توانائی کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں جب کہ منصوبوں کی برق رفتار تکمیل کا چینی دوست بھی اعتراف کررہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ایل این جی سے بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ پرہونے والے ہنگامے ختم ہوگئے جب کہ 2018 سے ملک میں سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان میں کرکٹ کی جیت ہے جب کہ جوسب سے زیادہ بھاگ دوڑ کرتا ہے جیت اس کا حق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان نے عراق سے جنگ میں کویت کی مدد کی لیکن کویت کا ساتھ دینے پر بہت سی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی تھی جب کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر امیرکویت سے بات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے کویتی ہم منصب شیخ جابرالمبارک الحمدالصباح اور امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصباح سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔