مہمند ایجنسی حملے میں فوج کی جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 6 اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 6 اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

SUVA:
گزشتہ رات مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں اہم دہشت گردوں سمیت 15 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں 3 پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور اس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 15 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، 5 اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 6 اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کچے باجوڑی، زارمحمد عرف مدنی، حذیفہ، سنگارے، لخکڑی اور سنگین نامی دہشت گرد شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی دہشت گرد کو معاف نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس میں فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے تھے۔
Load Next Story