اسٹیل ملز پھر اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکتی ہے نفیسہ شاہ
ہمارا قومی اثاثہ اورشہید بھٹو کا تراشا انمول ہیرا ہے، فائن آرٹس کی نمائش پر خطاب
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کا سافٹ امیج قابل دید اور قابل تعریف ہے۔
2008 تک منافع میں رہنے والا ادارہ ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکتا ہے، حکومت کا وژن ہے کہ پاکستان اسٹیل ملکی ضرورت کے ساتھ اپنی مصنوعات بیرون ملک برآ مد کرے، اس بات کااظہار انھوں نے پاکستان اسٹیل آفیسرز میس، اسٹیل ٹاؤن میں منعقدہ چوتھی سالانہ فائن آرٹس نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل محمد جاوید، مشیر گورنر سندھ فاطمہ ثریا بجیا ، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نذر محمد گھئو ودیگر بھی موجود تھے۔
نفیسہ شاہ نے کہاکہ پاکستان اسٹیل شہید بھٹو کا تراشا انمول ہیرا ہے جس کی قیمت مالیت میں نہیں ہو سکتی، یہ ہمارا قومی اثاثہ اورشناخت ہے، موجودہ حکومت پاکستان اسٹیل کی ترقی اور توسیع چاہتی ہے، انھوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز اور اسٹیل ٹاؤن ملک کے مثالی پروجیکٹ ہیں، مقصد ملک میں بین الاقومی معیار کی ایسی صنعت لگانا تھاجو ملک بھرکی صنعتوں کو مضبوط سہارا فراہم کرے۔
اس موقع پر انھوں نے آرٹ کے فن پاروں پر انسٹیٹیوٹ آف فائن آرٹس کے اساتذہ اورطلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اسٹیل ٹاؤن کے اس ٹیلنٹ اور ان فن پاروںکو ملکی و بین الاقومی سطح کی آرٹ گیلریز تک لے جانا ہوگا۔