ورلڈ کپ کوالیفائرز ہنگری اور بلغاریہ بند دروازوں کے پیچھے کھیلیں گے
نسلی تعصب کے جرم میں دونوں فیڈریشنز پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا
نسلی تعصب کے جرم میں ہنگری اور بلغاریہ اپنے ورلڈ کپ کوالیفائرز بند دروازوں کے پیچھے کھیلیں گے، دونوں فیڈریشنز پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
فیفا نے آئندہ نسل پرستانہ جملے بازی پر زیادہ سخت سزائوں کی دھمکی بھی دے دی۔ عالمی فٹبال گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ ہنگری اور اسرائیل کے درمیان اگست میں کھیلے گئے میچ کے دوران تماشائیوں کے ایک گروپ نے نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا جسے ہنگری کی فٹبال فیڈریشن تسلیم بھی کرتی اور اس پر شرمندہ بھی ہے.
اس لیے تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ ہنگری، رومانیہ کے خلاف 22 مارچ کو شیڈول اپنا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم میں کھیلے گا،اسے 33 ہزار یورو جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ ہنگیرین فائونڈیشن نے فیصلے کو سخت اور غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوستانہ میچ میں ہونے والے واقعے کی سزا اتنے اہم مقابلے میںدینا کسی صورت مناسب نہیں، ہم اس کے خلاف اپیل کریں گے۔
ادھر فیفا نے بلغاریہ کو بھی مالٹا کے خلاف 22 مارچ کو شیڈول میچ خالی نشستوںکے سامنے کھیلنے کا حکم اور 29 ہزار یورو جرمانہ کیا، اس کو یہ سزا اکتوبر میں کھیلے گئے میچ میں ڈنمارک کے پیٹرک میٹلگا پر تماشائیوں کے ایک گروپ کی جانب سے نسلی جملے کسنے اور پلیئنگ فیلڈ میں فائر کریکر پھینکنے پر دی گئی۔ فیفا نے واضح کیاکہ مستقبل میں اگر میچز میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا تو میزبان فیڈریشنز کو زیادہ سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میچ کا فورفیٹ کردینا یا اگلے ٹورنامنٹ کیلیے نااہل قرار دینے سمیت کوئی بھی بڑا اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔