23 مارچ سے قبل 2 فل ڈریس ریہرسل پریڈ کرانے کا فیصلہ

سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر پریڈ دیکھنے کا دعوت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

پہلی فل ڈریس ریہرسل 19 مارچ کوہوگی جبکہ دوسری ریہرسل 21مارچ کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وزارت دفاع نے یوم پاکستان کے حوالے سے23مارچ کی پریڈ سے قبل 2 فل ڈریس ریہرسل پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ان پریڈکو دیکھنے کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیرکسی بھی شخص کو دعوت نامہ جاری نہیں ہو گا۔

وزارت دفاع کی جانب سے ایوان صدر، ایوان وزیراعظم، سپریم کورٹ، تمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو ارسال کردہ پروفارما کے مطابق کسی بھی ملٹری یاسویلین آفیسرزیاان کے فیملی ممبرزومہمانوں کو سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر پریڈ گراونڈ میں پریڈ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ جاری نہیں ہوگا۔


ذرائع نے بتایا کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھیجے گئے پروفارما کے مطابق پریڈ دیکھنے والوں کے لیے 3 فارم پرکرنا ہوگا۔ جس میں فارم (الف) ملٹری آفیسرزمعہ فیملی، فارم(ب)سول آفیسرمعہ فیملی اورفارم(سی) انکے نامزد کردہ مہمانان کے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلی فل ڈریس ریہرسل 19 مارچ کوہوگی جبکہ دوسری ریہرسل 21مارچ کو ہوگی۔ دعوت نامہ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ پریڈ میں شرکت کرنے والوں کے لیے سیکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس کے بغیر دعوت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
Load Next Story