کرس جورڈن نے لاہور میں کھیلنے کے تجربے کو یادگار قرار دے دیا
پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند رہا غیرملکی اور مقامی پلیئرز سب نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی،جورڈن
انگلش پیسر کرس جورڈن نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے کے تجربے کو یادگار قرار دے دیا۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم اور سیسک شارکس کی نمائندگی کرنے والے پیسر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کیلیے اتنا جوش اور جنون پایا جاتا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنے کا فیصلہ کیا، لاہور میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا۔ فائنل زبردست ماحول میں کھیلا گیا، شائقین کا جوش و خروش عروج پر تھا اور ہر گیند پر شائقین نے بھرپور داد دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے
جورڈن نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند رہا، غیرملکی اور مقامی پلیئرز تمام نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، یہ لیگ دوسری تمام لیگز سے اس لیے بھی بہترین ہے کیونکہ اس میں انتہائی دباؤ کی صورتحال میں ٹیم کیلیے پرفارم کرنے کا موقع ملا۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی اور ٹرافی جیتی۔