سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس سجاد علی شاہ انتقال کرگئے

جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے

جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے، فوٹو؛ فائل

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سجاد علی شاہ طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے جب کہ ان کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔


سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ 1933 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں چیف جسٹس آف پاکستان منتخب ہوئے اور انہوں نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے تیرہویں چیف جسٹس آف کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔

Load Next Story