داڑھی بڑھانے یا شیو کرنے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں مفتی اعظم مصر

داڑھی رکھنے یا شیو رکھنے سمیت ظاہری جسمانی ہیئت کا عادت سے تعلق ہے اور اس کو ہرکوئی ماحول کے مطابق اختیار کرسکتا ہے.

اگر کسی کا ماحول کسی خاص رجحان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تو اسے وہ اپنالینا چاہیے، مفتہ اعظم مصر فوٹو: فائل

مصر کے مفتی اعظم علی جمعہ نے داڑھی کی شرعی حیثیت کے حوالے سے فتویٰ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ داڑھی بڑھانے یا اس کی شیو کرنے کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


العربیہ ٹی وی کے مطا بق مفتی جمعہ نے اپنے فتوے میں مصر کے معروف مذہبی عالم مرحوم شیخ محمود شلتوت کے ایک فتوے کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ''لباس اور داڑھی رکھنے یا شیو رکھنے سمیت ظاہری جسمانی ہیئت کا عادت سے تعلق ہے اور اس کو ہرکوئی اپنے ماحول کے مطابق اختیار کرسکتا ہے''۔ انھوں نے اپنے فتوے میں کہا تھا "کہ اگر کسی کا ماحول کسی خاص رجحان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تو اسے وہ اپنالینا چاہیے چہ جائیکہ اس کو ازکار رفتہ سمجھا جائے۔
Load Next Story