اسلام آباد سیل کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے منور حسن

انتخابات جیسے تیسے بھی ہوں نہ ہونے سے ہزاردرجے بہتر ہیں، امیر جماعت اسلامی

حالات عوام ہی بدلیں گے،ملک کوانتشاراور انارکی کے حوالے نہیں کیاجاسکتا۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ اندرونی وبیرونی قوتیں انتخابات کوملتوی کراکے ایک سیاسی خلا پیدا کرنا اورپھراس خلا کوکسی اور طریقے سے پرکرناچاہتی ہیں۔

لانگ مارچ کوروکنے کے لیے حکومت نے سنجیدہ کوشش کی بجائے عوام کے اندراشتعال پیداکرنے اوراس کی اہمیت ودلچسپی کو بڑھانے کیلیے ایک ہفتہ قبل ہی اسلام آباد کی سڑکوں پر کنٹینر لگا کر وفاقی دارالحکومت کو سیل کردیا ہے جوعقل مندی کی بجائے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔وہ بدھ کویہاں مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔




منورحسن نے کہا کہ انتخابات جیسے تیسے بھی ہوں نہ ہونے سے ہزار درجے بہتر ہیں،ملک کے حالات پاکستانی عوام ہی بدلیں گے اس کے لیے غیر ملکیوں کی ضرورت نہیں۔افتتاحی اجلاس میں پروفیسرغفور، قاضی حسین و دیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
Load Next Story