بریگزٹ بل پربرطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو ایوانِ بالا میں ایک بار پھر شکست
ایوانِ بالا میں پیش کی جانے والی ترمیم 268 ووٹوں کے مقابلے میں 366 ووٹوں سے منظور کرلی گئی
MINGORA:
بریگزٹ بل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا (ہاؤس آف لارڈز) سے ایک بار پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق بریگزٹ یعنی یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے حتمی فیصلے سے متعلق نتیجہ خیز ووٹنگ کے مطالبے کے بعد ایوانِ بالا میں پیش کی جانے والی ترمیم 268 ووٹوں کے مقابلے میں 366 ووٹوں سے منظور کرلی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا بل منظور کرلیا
تھریسا مے کو برطانوی ایوانِ بالا میں بریگزٹ کے معاملے پر دوسری بار شکست اٹھانی پڑی ہے۔ اس ناکامی پر سیکریٹری بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف لارڈز کے کچھ ارکان بریگزٹ کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایوانِ بالا کی اس ترمیم کو دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) میں مسترد کروا دے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: برطانیہ میں 'بریگزٹ' پرحکومتی اپیل کی سپریم کورٹ میں سماعت