پاک افغان سرحد پر آمدورفت دوسرے روز بھی جاری
سرحد پر لوگوں کی آمدورفت کا آج آخری روز ہے جس کے بعد سرحد کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا
KARACHI:
پاک افغان سرحد پر طورخم اور چمن گیٹ آج دوسرے روز بھی کھلے ہوئے ہیں جہاں سخت سیکیورٹی میں لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردوں کی مسلسل کارروائیوں کے باعث 18 روز سے بند سرحد کو دونوں ملکوں کے عوام کی مشکلات کے پیش نظر گزشتہ روز 2 دنوں کے لئے کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کا آج آخری روز ہے۔ پاک افغان سرحد آج شام 5 بجے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک افغان سرحد 18 روز بعد کھول دی گئی
طورخم اور چمن گیٹ پر صرف پیدل آمد و رفت کی اجازت ہے، خیبر ایجنسی میں بگیاڑی، تختہ بیگ، زیڑے، میچنی اور شہید موڑ پر چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں جہاں سے گھر واپس جانے والے افغان شہریوں کے پاسپورٹ، دوسری دستاویزات اور سامان کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جب کہ گاڑیوں کو میچنی چیک پوسٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے اور تجارتی سرگرمیاں بھی بدستور معطل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا 2 روز کیلیے پاک افغان طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی کڑیاں افغانستان سے ملنے کے بعد پاک افغان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی جب کہ حکومت پاکستان نے درگاہ لعل شہباز قلندر میں خود کش دھماکے کے بعد طورخم پر پاک افغان بارڈر کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز حکومت نے پاک افغان سرحد کو 18 دن کی بندش کے بعد صرف 2 روز کے لیے کھولا ہے۔