قطر ایئرویز اکانومی کلاس میں 2017 کی بہترین ایئرلائن قرار
بھارت کی ایئرانڈیا دوسرے، ڈیلٹا ایئرتیسرے، اتحاد ایئرویزچوتھے اورترکش ایئرلائنز پانچویں نمبر پر ہیں،رپورٹ
مسافروں کو اکانومی کلاس میں سہولت دینے کے اعتبار سے ایک سروے میں قطرایئرویز کو 2017 کی بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی ویب سائٹ "ڈیلی میل" کی رپورٹ کے مطابق بہترین ایئرلائنز کے حوالے سے کئے گئے سروے میں دنیا کی معروف ایئرلائنز کی اکانومی کلاس میں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ سروے میں اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ، پرسکون سیٹیں اور سیٹوں کے درمیان فاصلہ بڑھانے کے اضافی چارجز وغیرہ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد قطر ایئرویز کو دنیا کی سب سے بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا جب کہ بھارت کی ایئرانڈیا دوسرے، ڈیلٹا ایئرلائنز تیسرے، اتحاد ایئرویز چوتھے اور ترکش ایئرلائنز پانچویں نمبر پر بہترین ایئرلائن قرار پائی۔
سروے کے مطابق قطر ایئرویز کی اکانومی کلاسز میں دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں سیٹوں کے درمیان زیادہ فاصلہ ہوتا ہے اور اس کے کوئی اضافی چارجز بھی نہیں لئے جاتے جب کہ ترکش ایئراور ایئر انڈیا اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ بڑھانے کے اضافی چارج کرتے ہیں۔
اسکائی اسکینراسٹڈی کے سروے کے مطابق ترکش ایئرلائن ایکسٹرا لیگ روم کے 4.97 اور انڈین ایئر 5.73 فی سینٹی میٹر چارج کرتے ہیں جب کہ دیگر ایئرلائن کے مقابلے میں یہ دونوں ایئرلائن سب سے کم چارج کرتی ہیں۔ برٹش ایئرویز بھی اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان 30 انچ کے فاصلے کو کم کر کے 29 انچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔