طالبان کی جانب سے حساس ادارے کے اہلکاروں کے اغوا کا خدشہ

کالعدم تحریک طالبان نے ڈیرہ اسماعیل خان اوربنوں میں دہشتگردوں کوسیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا کاٹاسک دیا ہے

کالعدم تحریک طالبان نے ڈیرہ اسماعیل خان اوربنوں میں دہشت گردوں کوسیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا کاٹاسک دیا ہے ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

GILGIT:

نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حساس ادارے کے اہلکاروں کو اغوا کرنےخدشہ ظاہرکیا ہے۔



چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان اوربنوں میں دہشت گردوں کو حساس اداروں کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔


واضح رہے کہ کچھ دن قبل دہشت گردوں نے فاٹا میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 23 لیویز اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا جن میں 21 کو بعد میں فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا گیا تھا۔

Load Next Story