ہانگ کانگ ٹی 20 مصباح کے 37 گیندوں پر 82 رنز
مصباح نے آخری دو اوورز میں 7 گیندوں پر لگاتار 4 چھکوں سمیت 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا
ٹی 20 لیگ میں مصباح الحق کے ناقابل شکست 82 رنز کی بدولت آئی لینڈ یونائیٹڈ نے ہنگ ہوم جیگوارز کو 33 رنز سے ہرا دیا۔
آئی لینڈ یونائیٹڈ نے 6 وکٹ پر 216 رنز بنائے، کپتان مصباح الحق نے 37 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، منیر ڈار 42، احسان خان 23 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں سکورر رہے۔ مصباح نے آخری دو اوورز میں 7 گیندوں پر لگاتار 4 چھکوں سمیت 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ محمد نوید اور ایشلے کیڈی نے 2,2 جبکہ جان بوتھا اور جیمز فرینکلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈیوائن اسمتھ نے31 گیندوں پر سنچری داغ دی
جیگواز کی پوری ٹیم 8 وکٹ پر 183 رنز بنا سکی، جوناتھن فو نے 77 رنز بنائے، نزاکت خان 34، جیمز فرینکلن 27 رنز بنا سکے۔ سعید اجمل، سیموئل بدری اور کائل کرسٹی نے 2,2 جبکہ ڈین پاسکو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مصباح الحق مین آف دی میچ رہے۔ دوسرے میچ میں سٹی کیٹک نے گلیکسی گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے ہرایا، سٹی کیٹک نے156 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم کے دلشان 38، اعزاز خان 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کرس جورڈن نے 3، ریاد ایمرٹ نے 2 جبکہ دلشان، اعزاز خان، ریان بوکلے اور ندیم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=5elgLOGyzBk