جاوید آفریدی کی بھی پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی سیریز کی تردید

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سیریز کی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں، جاوید آفریدی

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سیریز کی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں، جاوید آفریدی، فوٹو؛ فائل

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹیم اور بھارت کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2 کا فائنل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں تاہم شاہ رخ کے بعد اب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی تردید کردی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان سیریز کی تردید



جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم امن کے لیے کرکٹ کو ہمیشہ خوش آمدید کرتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سیریز کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس طرح کی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔
Load Next Story