ملک میں ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے کرکٹ اکیڈمی قائم کروں گا سعید اجمل

کرکٹ اکیڈمی میں نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دی جائے گی، سعید اجمل

کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد ایگریکلچر یونیورسٹی میں 8 ایکڑ کے رقبے پرقائم کی جائے گی، سعیداجمل۔ فوٹو: فائل

پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ وہ ایک کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے جہاں نوجوانوں کو بولنگ سکھائی جائے گی اور نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

سعید اجمل نے کہا کہ ان کی کرکٹ اکیڈمی میں نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دی جائے گی تاکہ ملک میں ٹیلنٹ کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نےکہا کہ میں نہیں چاہتا کہ غربت کسی بھی نوجوان کے آڑے آئے اور وہ محض معاشی مشکلات کے باعث اپنے جنون اور کھیل کو جاری نہ رکھ پائیں۔


کرکٹ اسٹار نے کہا کہ کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد ایگریکلچر یونیورسٹی میں 8 ایکڑ کے رقبے پرقائم کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر 7 کروڑروپے کی لاگت آئے گی جس میں سے 3 کروڑ روپے خود ادا کیے ہیں، اکیڈمی کے لئےحکومت پاکستان نے ایک کروڑ روپے دیئے ہیں۔

سعید اجمل نے کہا کہ وہ اس مالی امداد کے لئے وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں اور امید ظاہر کی کہ حکومت اور پاکستان کے عوام میری مدد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اکیڈمی کے قیام کے لئے لوگوں سے چندے کی درخواست بھی کریں گے۔

سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ میں 122 اور ون ڈے میچز میں 117 وکٹیں حاصل کی ہیں اور انہیں ٹی 20 میں 71 سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story