پی سی بی کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلاڑی نہ بھیجنے کا فیصلہ
جب تک بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تب تک پی سی بی بھی کھلاڑی بھیجنے پر آمادہ نہیں، ذکا اشرف
ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلاڑی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 2 مرتبہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا لیکن دونوں مرتبہ وعدہ خلافی کی لہٰذا جب تک بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کرتی تب تک پی سی بی بھی کھلاڑی بھیجنے پر آمادہ نہیں، اگر بی سی بی اپنا وعدہ پورا کرے تو کھلاڑیوں کو بھیجنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے بی پی ایل کو شدید دھچکہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے 22 کھلاڑیوں نے شرکت کرنی تھی جن میں سعید اجمل، محمد حفیظ اور مصباح الحق بھی شامل تھے۔