40 ہزارروپے مالیت کے پریمئیم انعامی بانڈز کا اجرا
40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری پر 8 کروڑ روپے کا انعام ہوگا اور ان پرہر6 ماہ بعد منافع بھی دیا جائے گا
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز کا باقاعدہ اجرا کردیا ہے جس پر انعام کے ساتھ ساتھ شش ماہی بنیادوں پر منافع بھی ملے گا۔
اسلام آباد میں 40 ہزارروپے مالیت کے پریمئیم پرائز بانڈز کے باقاعدہ اجرا کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پراسحاق ڈارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان میں بچت کی شرح کو20 فیصد سے اوپرلے کرجانا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں رجسٹرڈ پرائزبانڈ بہت عرصے سے چل رہا ہے، وہ پریمئیم بانڈزکے اجرا پرسب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، 40 ہزارروپے کی سرمایہ کاری پر8 کروڑ روپے کا انعام ہوگا اوران بانڈزپرہر6 ماہ بعد منافع بھی دیا جائے گا، یہ بانڈزبینکوں کے علاوہ ہرفرد اور کمپنی خرید سکتی ہے، اس میں زکوة سے استثنیٰ اور ٹیکس کی کٹوتی حکومت کی متعین شرح کے مطابق لاگو ہوگی۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ وزیراعظم کے منشورکے مطابق ہمیں پاکستان کو اقتصادی طورپرمستحکم کرنا ہے، 4 سال پہلے پاکستان کے موجودہ معاشی استحکام کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا، موجودہ حکومت نے معاشی استحکام کےلیے مختلف اقدامات اور اصلاحات کی ہیں، جس کی بدولت دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی 5 بڑی اسٹاک مارکیٹس میں شامل ہوچکا ہے، پاکستان اوای سی ڈی کے 104 ممالک میں بھی شامل ہوچکا ہے، عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شمارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیر ملکی قرضوں سے متعلق بے بنیاد باتیں کی جاتی ہیں، پاکستان چند روزمیں سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کرے گا۔