2012 چینی فاضل تجارت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
گزشتہ سال درآمد1.82 ٹریلین، برآمد2.05 ٹریلین اور فاضل تجارت231.1 ارب ڈالر رہی۔
چین کی فاضل تجارت کا حجم 2012 میں اقتصادی کمزوری کے باوجود 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس دوران فاضل تجارت کا حجم 48.1 فیصد کے اضافے سے 231.1 ارب ڈالر ہوگیا۔ قومی کسٹمز بیورو کے مطابق گزشتہ سال درآمدات کی مالیت 4.3 فیصد کے اضافے سے 1.82 ٹریلین ڈالر اور برآمدات کی مالیت 7.9 فیصد بڑھ کر 2.05 ٹریلین ڈالر رہی جبکہ چین کی مجموعی تجارت 2012 میں 10 فیصد کے ہدف کے مقابل 6.2 فیصد بڑھی۔
کسٹمز ترجمان زینگ یشینگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی سست روی، کمزور بین الاقوامی طلب اور مقامی معیشت پر توقع سے زیادہ دبائو کے باعث تجارت متاثر ہوئی، سب سے بڑی تجارتی شراکت دار یورپی یونین کی منڈی قرضہ بحران سے متاثر جبکہ دوسرے بڑے پارٹنر امریکا میں اقتصادی بحالی سست روی کا شکار رہی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال تجارت کو متاثر کرنے والے منفی عناصر اب بھی برقرار ہیں تاہم چین ودیگر بڑی معیشتوں کی جانب سے نموکے فروغ کی کوششوں کے باعث بہتری کی امید ہے۔