چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کراچی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان
شہر کی صفائی کیلیے کسی سے بھی پیسے نہیں لیں گے، ملک ریاض
بحریہ ٹاؤن کے چیرمین ملک ریاض نے کراچی کی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہر کی صفائی کے لیے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کو صفائی کی خود پیش کش کی اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی درخواست کی کہ ہمیں بتایا جائے شہر میں کہاں کہاں صفائی کروانی ہے تاکہ ہماری ٹیمیں وہاں جاکر صفائی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی ٹیمیں تیار ہیں صرف حکومت سندھ کے جواب کا انتظار ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: صفائی مہم کی ناکامی کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں، مئیرکراچی
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اتوار اور پیر کو کراچی صاف کرنے کا کام شروع کردیں گے اور صفائی کے لیے کسی سے بھی پیسے نہیں لیں گے جب کہ ہماری ٹیم کچرے کو اٹھا کر شہر سے باہر پھینکے گی۔