پاکستان کا بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا
پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو تاحال انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
واضح رہے کہ 2007 میں پیش آنے والے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 48 پاکستانی شہید ہوئے تھے جب کہ واقعے میں بھارت کے فوجی افسر بھی ملوث تھے۔