ڈی آر ایس قانون میں تبدیلی پر رائے شماری کی تجویز
بھارت کے سوا تمام کرکٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹیوز نے حمایت کردی۔
آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی نے ایگزیکٹیو بورڈ کو ڈی آر ایس قانون میں تبدیلی پر رائے شماری کی تجویز پیش کردی۔
ایک ویب سائٹ نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ 4 دسمبر کو دبئی میں ہونیوالی میٹنگ میں سوائے بھارت کے باقی تمام بورڈز کے چیف ایگزیکٹیوز نے اس تجویز کی حمایت کی، اس کے تحت ڈی آر ایس استعمال کرنے کے فیصلے کا اختیار صرف میزبان بورڈ کو ہونا چاہیے۔
اس میں مہمان ٹیم کا کوئی عمل دخل نہ ہو جبکہ موجودہ پالیسی کے تحت باہمی سیریز میں شریک دونوں بورڈز کا ٹیکنالوجی کے استعمال پر متفق ہونا ضروری ہے۔ سی ای سی نے بورڈ سے درخواست کی کہ وہ اپنے 29 اور 30 جنوری کو دبئی میں شیڈول اجلاس میںووٹنگ کرائے جسکے بعد اکثریت کی بنیاد پر پالیسی میں تبدیلی کی جائے۔
میٹنگ میں شریک آفیشل نے کہا کہ ضروری نہیں کہ بورڈ سربراہان اپنے چیف ایگزیکٹیوز کی بات مان لیں اس لیے ایسی کسی پالیسی پر ووٹنگ کا امکان نہیں ہے۔