انگلینڈ بھارت میں فتوحات کا قحط ختم کرنے کا خواہاں

آج پہلا ون ڈے ہوگا،دھونی الیون پاکستان سے شکست کی خفت مٹانے کیلیے تیار

کپتان الیسٹرکک اور کیون پیٹرسن بھارت میں ٹیسٹ کے بعد 50 اوورز کی کرکٹ میں بھی اپنی عمدہ فارم برقرار رکھنے کیلیے پُراعتماد ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں جمعے کو راجکوٹ میں ٹکرائیں گی۔

یہ مقابلہ شہر سے باہر بنے نئے اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، انگلش ٹیم بھارتی سرزمین پر ون ڈے سیریز فتوحات کا قحط بھی ختم کرنے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہے، اس طرز کی کرکٹ میں بھی اسے یہاں پر ٹرافی اپنے نام کیے ہوئے 28 برس گزر چکے ہیں، جیمز ٹریڈ ویل، اسٹیون فن، اسٹیورٹ میکیر اور جیڈ ڈیرن بیچ بھارتی بیٹنگ لائن کونشانہ بنانے پر مامور ہوں گے۔




کپتان الیسٹرکک اور کیون پیٹرسن بھارت میں ٹیسٹ کے بعد 50 اوورز کی کرکٹ میں بھی اپنی عمدہ فارم برقرار رکھنے کیلیے پُراعتماد ہیں۔ دوسری جانب بھارت پاکستان کے ہاتھوں شکست کی خفت انگلینڈ کو زیر کرکے مٹانے کا خواہاں ہے، نئی دہلی میچ کی فاتح الیون کو ہی میدان میں اتارا جائے گا۔

گذشتہ دو رنجی ٹرافی میچز میں ایک ڈبل اور ایک ٹرپل سنچری جڑنے کے باوجود چتیشور پجارا کو باہر بٹھائے جانے کا امکان ہے۔ سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم اس مقابلے کی میزبانی کے ساتھ ہی بھارت کے 41 ویں ون ڈے انٹرنیشنل وینیو کا اعزاز حاصل کرلے گا۔
Load Next Story