پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے آرمی چیف
سیکیورٹی فورسزسی پیک کے خلاف دشمن کےعزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کے خلاف دشمن کےعزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے سیکیورٹی میکنزم پر بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے ڈویژن کی تیاری اور انتظامات کی تعریف کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آرمی چیف سے پشاورزلمی ٹیم کی ملاقات، پی ایس ایل میں جیت پر مبارکباد
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے میں چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاک فوج سی پیک اور اس پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کے لیے پرُعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور سیکیورٹی فورسزسی پیک کے خلاف دشمن کےعزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1688572448106869/"]