میئر کراچی کے پاس تمام اختیارات ہیں اگر وہ کام کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
مئیر كراچی نے اپنی 100 دن كی صفائی مہم میں صرف ایك دن صفائی كا كام فوٹو سیشن کے لیے كیا، ترجمان
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ میئر کراچی اپنی صفائی مہم کی ناکامی سندھ حکومت پر نہ ڈالیں ان کے پاس تمام اختیارات ہیں اگر وہ کام کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ كے ترجمان وقار مہدی نے مئیر كراچی كی پریس كانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وسیم اختر اپنی 100روزہ مہم كی ناكامی كا ملبہ سندھ حكومت پر گرانے كی كوشش نہ كریں، مئیر كے پاس تمام اختیارات ہیں اگر وہ كام كرنا چاہیں تو كرسكتے ہیں، مئیر كراچی نے اپنی 100 دن كی صفائی مہم میں صرف ایك دن صفائی كا كام فوٹو سیشن کے لیے كیا اور 99 دن اختیارات كا رونا روتے رہے ہیں، سندھ حكومت ایسے اختیارات كسی كو نہیں دے سكتی جس كے ذریعے چائنہ كٹنگ كا رواج دوبارہ زندہ ہو جائے، فلاحی پلاٹوں كو رہائشی اور كمرشل كركے بیچا جائے، ندی نالوں پر قبضے ہو جائیں، تجاوزات كركے شادی ہال بنالیے جائیں اور پھر سے شہر كو جب چاہے ہائی جیك كریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: صفائی مہم کی ناکامی کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں، مئیرکراچی
وزیراعلیٰ سندھ كے ترجمان نے كہا كہ سندھ حكومت كے ایم سی كو اوزید ٹی كے شئیر كے علاوہ ہر ماہ 50 كروڑ روپے گرانٹ دیتی ہے اورڈسٹركٹ اے ڈی پی میں كے ایم سی كو 4 بلین روپے دیئے گئے ہیں اور سندھ حكومت كے ایم سی كو 10 فائر ٹینڈر اور اسناركلز خرید كر دے رہی ہے اور اب مئیر كراچی كو بھی چاہیے كہ كے ایم سی سے گھوسٹ ملازمین كو فارغ كریں، پینشن اكاؤنٹس پر نظر ركھیں اور اپنے وسائل بڑھانے پر بھی كام كرے۔