مارلن سیموئلز پاک فوج میں شمولیت کے خواہشمند نکلے
پی ایس ایل فائنل سے پاکستانی عوام کے چہروں پرمسکراہٹ آئی اورامید ہےکہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہوگی،کرکٹر
QUETTA:
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز مارلن سیموئلز نے پاک فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ویسٹ انڈین بلے باز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل کے دوران زبردست سیکیورٹی دینے پر پاک فوج کی خوب تعریف کی اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلوٹ بھی کیا۔
سیموئلز نے کہا کہ میں نے جمیکن آرمی میں خدمات پیش کی ہیں اور چاہتا ہوں کہ اگر پاک فوج میں خدمات کا موقع ملے تو اپنے کاندھے پر بیجز سجانے کے لئے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل سے پاکستانی عوام کے چہروں پر مسکراہٹ آئی اور امید ہے کہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہوگی۔