لانگ مارچ اسلام آبادمیں کریک ڈاؤن کیمپ اکھاڑدیے گئے
ریڈزون کوچاروں اطراف سے مکمل سیل کرنیکاعمل جاری،کنٹینروں کی پکڑدھکڑ
اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کے 14 مارچ کو لانگ مارچ کے لیے آئے ہوئے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون اور استقبالیہ کیمپ اکھاڑنا شروع کردیے جبکہ ریڈزون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا عمل جاری ہے ۔
جمعرات کو اسلام آباد پولیس نے کئی شاہراہوں پر لانگ مارچ کے حوالے سے بینرز اور پوسٹر بھی اتار دیے ۔ ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہائوس ، پارلیمنٹ لاجز اور ایوان صدر و وزیرا عظم ہائوس کو جانیوالے راستوں پر مزید درجنوں کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں جبکہ ریڈزون کو سیل کرنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑبھی جاری ہے ۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کی معذرت کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا سے پولیس کی اضافی نفری مانگی ہے۔