دوستوں کے ساتھ سحری کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے نوجوان

عبادت کے وقت سے لے کر سحری تک کا وقت دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں

برنس روڈپر روزہ داروںکے لیے سحری کے پکوان کڑھائی ، سجی بنائی جارہی ہے دوسری تصویر میں رنچھورلائن میں حلوہ پوری تیار کی جارہی ہے جبکہ صدر کے ایک ہوٹل میں چائے بنائی جارہی ہے۔ تصاویر :محمد نعمان

صدر میں واقع بوہری جماعت خانہ میں عبادت کرنے والے زیادہ تر نوجوان سحری کے لیے صدر اور شہر کے مختلف علاقوں میں واقع چھوٹے ریسٹورنٹس اور پتھاروں پر بیٹھ کر سحری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔


صدر کے اپنا کراچی ریسٹورنٹ پر پراٹھے اور چنوں سے سحری کرنے والے بوہری نوجوانوں کی ایک ٹولی میں شامل ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ روزانہ صدر، کلفٹن یا ناظم آباد کے علاقوں میں سحری کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ سحری کرنے کا اپنا ہی مزہہے۔

انھوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران وہ تقریبا ہر روز سحری اسی طرح کے چھوٹے ہوٹلوں پر کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ رمضان کے دوران انھیں گھر سے بھی اجازت ہوتی ہے کہ وہ عبادت کے وقت سحری تک کا وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گذار سکتے ہیں۔
Load Next Story