انتہاپسندی کے خلاف اے این پی کل جماعتی کانفرنس بلائیگی

صدر نے شرکت کا یقین دلایا، دہشت گردی فاٹا سے ہو رہی ہے، اسفند یار ولی

صدر نے شرکت کا یقین دلایا، دہشت گردی فاٹا سے ہو رہی ہے، اسفند یار ولی۔ فوٹو: فائل

MAKKAH:
عوامی نیشنل پارٹی نے انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی قومی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہاپسندی کے خلاف یکساں موقف اختیار کریں۔

اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو پاکستان میں ایسی تباہی ہوگی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ طالبان عام شہریوں کا قتل عام بند کریں اور مذاکرات کی ٹیبل پر آجائیں۔مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔




باقی قائدین سے ملاقاتوں کے بعد کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی وارداتیں فاٹا سے ہو رہی ہیں جہاں پر صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ لانگ مارچ پر انھوں نے کہا کہ غیر آئینی طریقوں سے لائی گئی تبدیلی کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔
Load Next Story